26 اکتوبر، 2024، 5:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85640029
T T
0 Persons

لیبلز

ایران پر جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: یمن کی انصاراللہ تحریک

یمن کی انصاراللہ تحریک نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں ایران پر صیہونیوں کے ناکام حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انصاراللہ کے اس بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونیوں کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کی وجہ فلسطین کے مسئلے پر ایران کی حکومت اور عوام کی ثابت قدمی ہے۔

انصاراللہ یمن نے زور دیکر کہا ہے کہ اس صیہونی سرکشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے بھی ایران پر صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس جارحیت کے نتیجے میں فلسطین کے سلسلے میں ایران کے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ صیوہنیوں نے ایران پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ جارحیت اور دہشت گردی اس کے دل و دماغ میں رچ بس گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کو ایران کے فضائی دفاعی نظام نے صیہونیوں کی جانب سے فضائی جارحیت کو تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں ناکام بنا دیا۔

ایران کے ایئرڈیفنس فورس کے باضابطہ اعلانیے میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کو ایسی غلطی نہ کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا جسے غاصب حکومت نے نظر انداز کیا۔ ایئرڈیفنس کے بیان میں آیا ہے کہ ایران کے جامع فضائی دفاعی نظام نے صیہونیوں کی جارحیت کو سنگین شکست سے دوچار کیا اور پہنچنے والا نقصان بھی انتہائی محدود رہا ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .